اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ قم میں زیرتعلیم طلاب کی جانب سے سرزمین علم و جہاد حرم معصومہ سلام اللہ علیہا سے متصل مدرسہ فیضیہ دارالشفا کانفرنس ہال میں جشن مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر وحدت کانفرنس منعقد ہوئی۔ عظیم الشان وحدت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آقای بشارت امامی نے تلاوت قرآن حکیم سے کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا منظوم ولایتی نے انجام دئیے۔ معروف جناب ابوذر جعفری، جناب مقدر عباس اور جناب ذیشان حیدر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مرکزی خطاب مجمع تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر شھریاری نے کیا اور سیرت امیرالمومنین(ع) کے تناظر میں وحدت اور اخلاق اجتماعی پر دقیق اور اہم نکات بیان کیے۔