اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہدائے شکارپور کی آٹھویں برسی کا عظیم الشان اجتماع لکھی در چوک شکارپور میں منعقد ہوا۔ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی سیکرٹری تنظیم و شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر مصور مہدی، ذاکر اہل بیت سید توقیر عباس شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ شہدائے شکارپور کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہداء کے وارث کا مطلب ہے کہ ہم شجاع ہوں، عقل مند اور سمجھدار ہوں، اچھی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں حاضر ہوں، حق کے ساتھ اور باطل کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔