اسلام ٹائمز۔ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے لاہور میں ماہ جنوری 2022 میں شروع کیے گئے شہدا فیسٹیول کے تسلسل میں اس سال بھی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ شہدا فیسٹیول ٹیم کی جانب سے منعقد ہونیوالے پروگرام میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شعبہ اسکاؤٹنگ نے شہدا فیسٹیول میں شرکت کی اور امامیہ اسکاؤٹس کے دستے نے سلامی دی۔