0
Wednesday 18 Jan 2023 20:48

ایرانی آبدوز اور 2 بحری جہازوں کی کراچی آمد

اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی سمندر میں سیکورٹی کی فراہمی میں شمولیت اور تہران اسلام آباد کی جاری دفاعی ڈیپلومیسی کے تحت ایرانی بحریہ کی ایک آبدوز اور دو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوگئے۔ ایرانی بحریہ کی جانب سے یہ اقدام اپنے اہلکاروں کے پاکستان میں تربیتی و دوستانہ دورے و کراچی بندرگاہ کے معائنے کے تحت عمل میں آیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے اہلکار جب کراچی پہنچے تو پاکستان کی بحریہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ استقبالیہ کی تقریب میں پاکستانی بحریہ کے حکام کے علاوہ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور پاکستان میں ایران کے فوجی اتاشی مصطفیٰ قنبرپور نے بھی شرکت کی۔ ایران کی بحریہ کے اہلکاروں کا یہ دورہ چار روز تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی بحریہ کے اہلکاروں نے بھی دسمبر 2021ء میں اسی طرح کا دورہ کیا تھا اور وہ بندرعباس بندرگاہ پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1036285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش