اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے شہید ڈاکٹر قیصر عباس سیال یونٹ شاہ جیونہ میں ولادت باسعادت حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے حوالے سے امام بارگاہ گلستان زہرا سلام اللہ علیہا میں جشن کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے اور خطبہء نہج البلاغہ سے کیا گیا۔ جشن کے موقع پر سابق یونٹ صدور محمد رضا اور ذیشان حیدر نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شان میں منقبت پڑھی۔ جشن کے شرکا سے علامہ ظفر عباس گھلو نے سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کے حوالے سے گفتگو کی۔ بعد ازاں مولانا ناصر عباس قمی نے سیرت حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آئی ایس او یونٹ شاہ جیونہ کے مسئولین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ 22-2021 پیش کی اور یونٹ صدر کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئی۔ آئی ایس او کے زیراہتمام جشن میلاد کوثر میں ذاکر شجر عباس شجر نے قصدہ پڑھا اور پروگرام کے آخر میں کیک کاٹا گیا، نیاز تقسیم کی گئی اور پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔