0
Sunday 15 Jan 2023 01:19

رجوعہ سادات، آئی ایس او کا تعارفی کیمپ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے 20 جمادی الثانی ولادت باسعادت جناب سیدہ کے موقع پر جامع بعثت رجوعہ سادات میں منعقد ہونیوالے جشن میلاد کے اجتماع میں تعارفی کیمپ لگایا گیا۔ تعارفی کیمپ میں کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا، اسٹال پر بانی مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے افکار کو زندہ رکھنے کے لیے شہدا کے حالات و واقعات پر مشتمل مختلف کتب بھی پیش کی گئیں۔ آئی ایس او کی جانب سے لگائے گئے تعارفی کیمپ میں آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے سابقین، ممبران کے علاوہ رکن مرکزی مجلس نظارت علامہ سید احمد اقبال رضوی، جامعہ بعثت کے سربراہ علامہ حافظ سید حیدر نقوی اور سابق مرکزی صدر و رکن مجلس نظارت علامہ سید شبیر بخاری میں آئی ایس او کے مسئولین سے ملاقات کی اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1035541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش