اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ذاکرین عظام، شاعروں، اہلبیت علیہم السلام کی مدح کرنے والوں اور نوحہ خوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کی ابتداء میں شاعروں، ذاکروں اور مدح خوانوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں اشعار پیش کئے اور ان کی ثناخوانی کی۔ تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کہا کہ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ ذاکر اور مداح کی حیثیت سے آپ کہاں کھڑے ہیں، آپ کو مداحی کے دلچسپ اور اہم کام کے ذریعے اسلامی انقلاب کی خدمت کرنی چاہیئے یعنی طاغوت، ظالم، سامراج اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کے ماحول کو فروغ دینا چاہیئے۔