0
Sunday 1 Jan 2023 22:25

شہید سلیمانی کے اہل خانہ اور برسی کی انتظامی کمیٹی کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور ان کی تکریم کے لئے تشکیل دیئے گئے مرکزی سکریٹریٹ کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے آغاز میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سلامی نے شہید سلیمانی کی شہادت کے دن کو ان کی روحانی حیات کی تجدید کا دن قرار دیا اور ان کی کچھ نمایاں خصوصیات کا ذکر کیا اور کہا کہ شہید سلیمانی کی لازوال میراث اور قابل فخر پرچم یعنی تمام محاذوں پر مقاومت کا پرچم بدستور پیش قدمی کر رہا ہے۔ ملاقات میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں اس ملاقات میں زینب سلیمانی نے شہید سلیمانی فاؤنڈیشن کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1033166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش