0
Friday 30 Sep 2022 23:40

جے ڈی سی کے تحت مچھر مار اسپرے مہم

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ڈینگی وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں، شہر بھر کے ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اس کے تدارک کیلئے جہاں سرکاری سطح پر شہر بھر میں مچھر مار اسپرے کئے جارہے ہیں وہیں فلاحی ادارے بھی اس ضمن میں پیش پیش ہیں۔ جے ڈی سی کی جانب سے مچھر مار اسپرے کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اسپرے مہم لیاقت آباد سی ایریا، بی ایریا، لیاقت آباد بلاک پانچ، چھ اور سات میں کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں نے اسپرے مہم کے موقع پر جے ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1017002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش