متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں، ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔ گورنر خراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ اس سے قبل جب گورنر خراسان گورنر ہاؤس آئے تو انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ گورنر خراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے گورنر ہاؤس میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ گورنر خراسان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔ بعدا ازاں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی قیادت میں ایرانی تاجر وفد نے کراچی کے تاجروں کے وفد سے بھی پانچ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ پاکستانی تاجروں کے 30 رکنی وفد کی قیادت معروف تاجر رہنما زبیر موتی والا جبکہ 30 رکنی ایرانی وفد کی قیادت مشہد چیمبر آف کامرس کے صدر کررہے تھے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial