0
Tuesday 28 Jan 2025 18:11

گستاخ امام مہدی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے، سید علی رضوی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے خبردار کیا ہے کہ توہین امام مہدی کے مرتکب تکفیری مولوی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ عوام میں تشویش ہے، نوجوانوں میں غم و غصہ ہے۔ استور میں دھرنا جاری ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور گستاخ مولوی کو فوری گرفتار کرے ورنہ گلگت بلتستان کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1187168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش