گستاخ امام مہدی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے، سید علی رضوی
28 Jan 2025 18:11
ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے خبردار کیا ہے کہ توہین امام مہدی کے مرتکب تکفیری مولوی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ عوام میں تشویش ہے، نوجوانوں میں غم و غصہ ہے۔ استور میں دھرنا جاری ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور گستاخ مولوی کو فوری گرفتار کرے ورنہ گلگت بلتستان کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1187168