Thursday 19 Dec 2024 22:41
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، 70 روز سے پاراچنار جانے والے تمام راستے بند ہیں جس سے شیعہ سنی عوام کو صحت سمیت ہر شعبہ میں بدترین مسائل کا سامنا ہے، دواؤں کی قلت کے باعث بچوں کی اموات ہورہی ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خود پاراچنار کے مسائل پر آواز بلند کی ہے اور راشن سمیت دواؤں کی قلت پر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ہی مقصد کیلئے پاراچنار جارہے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاراچنار کا ایشو پاکستان کا ایشو ہے، ہم دنیا کو اچھا پیغام نہیں دے رہے کہ مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں، پاراچنار میں غذائی قلت اور بچوں کی اموات کی خبریں افسوسناک ہیں۔ مزید جاننے کیلئے مکمل ویڈیو دیکھیں۔
خبر کا کوڈ : 1179257
منتخب
19 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025