متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عوام کا نہیں بلکہ پاکستان کا قتل عام کیا ہے، بلیک آوٹ کرکے مارنے والے اب لسٹیں مانگتے ہیں؟، پریشرائز کرنے کے باوجود سچ سامنے آرہا ہے۔ میں عمران خان صاحب کو کارکنان کے قتل پر تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، اسی طرح ضلع کرم میں قتل و غارت گری ہو رہی ہے۔ میں نے پہلے کہا ہے کہ جس ادارے نے گولی چلائی ہے، اس کا سربراہ ذمہ دار ہے۔ ہم قاتلوں کے ساتھ نہیں، مقتولوں اور مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ موجودہ ملکی صورتحال اور سانحہ ڈی چوک کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کرم میں بے گناہ شیعہ اور سنی مقتول میرے بھائی ہیں، دہشتگرد وہاں کون پال رہا ہے۔؟ کون سی ریاست اپنے بیٹوں میں نفرت پھیلا رہی ہے، خدا گواہ ہے کہ یہ جو لوگ ہم پر مسلط ہیں، یہ ہمارے دشمن ہیں۔ انڈیا کا پاکستان میں اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے۔ پاکستان کی عوام کے سامنے حقائق رکھنا ہوں گے۔ میں پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہیں ہونا بلکہ جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial