متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں اہلسنت مسلمانوں نے جماعت اسلامی کی کال پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید المقاومہ، سید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر حق دو عوام کو تحریک کے سلسلے میں برما پل پر جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی کے مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کی۔جماعت اسلامی کا مظاہرہ مہنگائی اور حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف ہوا۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کی جدوجہد کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں، اسرائیلی مظالم کے خلاف مظلوم فلطسینیوں کے ساتھ ہیں۔