0
Monday 30 Sep 2024 19:39

متنازعہ بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متنازعہ بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا استقبال چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں باہر لایا گیا، وہ اپنے دورہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، متنازعہ بھارتی مبلغ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1163503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش