اسلام آباد میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
متعلقہ فائیلیںحزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کیخلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، اسلام آباد میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ سینیٹر ناصر عباس کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی آپبارہ چوک سے شروع ہوکر سرینا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر شرکا نے صہیونی حملے میں سید حسن نصر اللہ کی شہادت کےخلاف نعرے لگائے۔ شرکا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اسرائیل کو اس کا حساب دینا ہوگا، اس حملے میں امریکا براہ راست ملوث ہے۔ اس موقع پر شرکا کا کیا کہنا تھا کہ اس رپورٹ مین جانیے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial