متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
اربعین ۲۰۲۴ پاکستانی زائرین کی مشکلات
مہمان: ارشاد حسین ناصر ( صحافی، لکھاری، مدیر ماہنامہ العارف)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
10 ستمبر 2024
اہم نکات:
اربعین حسینیؑ ایک عالمی سماجی ثقافت بن چکا ہے جو الٰہی رنگ رکھتا ہے
انسانی محبت رواداری، میزبانی اور قربتہ الی اللہ زندگی گزارنے کی عملی مثال اربعین حسینیؑ ہے
اربعین حسینی ؑ کے موقع پر ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ حرم امام حسینؑ میں موجود ہو۔
اربعین حسینیؑ کے موقع پہ دُنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندکربلائے معلیٰ پہنچتے ہیں
عراقی میزبان بھی زائرین کا بہت خوشی سے استقبال اور میزبانی کرتے ہیں
پاکستان بھر سے لاکھوں عقیدت مند زمینی اور فضائی راستے سے کربلا کی جانب عازمِ سفر ہوتے ہیں
گزشتہ چند برس سے شدید مہنگائی کے باوجود عقیدت مندوں کے کربلا معلیٰ کی سفر میں کمی نہیں آتی
پاکستانی زائرین و عقیدت مندوں کے لئے سب سے مشکل مرحلہ عراقی ویزے کا حصول بن گیا ہے
عراقی حکومت کی طرف سے بروقت ویز اپالیسی کا اعلان نہ ہونا بہت بڑا مسئلہ ہے
عراقی سفارت خانے کی طرف سے پاکستانی زائرین کو تاخیر سے ویزے دینا بھی مسئلہ ہے
تاخیر سے ویزے ملنے کی وجہ بعض اوقات زائرین کے سفری اخراجات دوگنے ہوجاتے ہیں
زمینی راستے سے مقامی ٹرانسپورٹ پہ جانا بہت بڑا مسئلہ بنا
عراقی بارڈر پہ اور ایئر پورٹس پہ پاکستانی پاسپورٹ جمع کرلینا اور واپسی پہ بروقت نہ ملنا ایک اذیت ناک عمل ہے
عراقی شرکہ کے مندوب کا رویہ زائرین کے ساتھ بہت تکلیف دہ رہا ہے
پاکستان سے "موسمی قافلہ سالاروں" کی بناپہ زائرین کو بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے
حکومت پاکستان زیارات کے لئے قافلہ سالاروں کو باقاعدہ رجسٹر کرے۔
پاکستانی سفارت خانہ عراق میں زیارتی مقامات مقدسہ پہ رہنمائی ڈیسک لگایا کرے
شیعہ ملی جماعتیں حکومت پاکستان اور حکومت عراق و ایران سے رابطہ کاری کریں
شیعہ ملی جماعتیں زیارات کے حوالہ سے اپنے مندوب مقرر کریں