0
Friday 6 Sep 2024 21:28

ندیم رضا سرور کیلئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

گورنر سندھ نے معروف نوحہ خواں ندیم رضا سرور کیلئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ندیم رضا سرور، علی جی اور علی شناور کو گورنر سندھ ہاوس میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس بھی موجود تھے۔ ندیم سرور نے گورنر سندھ کے راشن پروگرام اور فری آئی ٹی پروگرام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی اور ندیم رضا سرور کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کیا۔ ندیم رضا سرور کے ہاتھ سے گورنر ہاوس میں درخت لگایا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1158436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش