0
Saturday 31 Aug 2024 18:53

ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے متعلق خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عناس جعفری، پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور دیگر قائدین کی موجودگی میں تحریک تحفظ آئین اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ بلوچستان میں بھی تحریک فعال ہے اور پریس کانفرنس، سیمینار اور مظاہروں کے ذریعے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے والے ہم تھے اور ہم اسے بچانا چاہتے ہیں، جو آئین کی بحالی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1157305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش