0
Tuesday 27 Aug 2024 23:46

کراچی میں اربعین امام حسینؑ کا مرکزی جلوس، لاکھوں عزادار شریک

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ مرکزی مجلس پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے ماتمی جلوس بھی برآمد ہوئے جو نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ مرکزی جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ نزد تاج میڈیکل کمپلیکس مولانا ناظر عباس تقوی کی اقتدا میں ادا کی۔ جلوس کے راستہ میں پانی کی سبیلیں اور طبی کیمپ لگائے گئے تھے۔ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں نمائش صدر ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ سے ہوکر امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1156533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش