0
Tuesday 27 Aug 2024 23:19

کراچی، اربعین کے مرکزی جلوس میں مولانا ناظر عباس تقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اربعین امام حسینؑ   کے  مرکزی جلوس کے دوران عزاداران سیدالشہداءؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پرتاج میڈیکل کمپلیکس کے سامنے کیا گیا، جس میں عزاداران امام مظلومؑ نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام مظلومؑ نے فلسطین کے حق میں امریکا و اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ نمازیوں نے فلسطینی پرچم، حماس و جہاد اسلامی کے قائدین، شہید قدس جنرل قاسم سلیمانیؒ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر نمازی عزاداران امام مظلومؑ سے رہنما آئی ایس او نے خطاب بھی کیا۔ بعد از نماز شرکاء جلوس نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امریکا و اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1156525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش