0
Wednesday 14 Aug 2024 23:11

وزیراعلی سندھ اور گورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری اور پرچم کشائی

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ پرچم کشائی کی، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ اور گورنر سندھ مزار قائد پر موجود بچوں سے ملے، ان کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا اور سیلفیاں لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بچوں میں گھل مل گئے اور یوم آزادی کے موقع پر ان کے جذبے کی تعریف کی۔ وزیراعلی سندھ اور گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1154005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش