0
Friday 9 Aug 2024 14:45

امام حسینؑ انسٹیٹیوٹ کراچی کے تحت کمسن طلباء کے روبوٹکس پروجیکٹس کی نمائش، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں امام حُسینؑ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے روبوٹکس سمر کیمپ کے اختتام پر روبوٹس کی منفرد و دلچسپ نمائش کا انعقاد کیا گیا، گلستان سوسائٹی میں منعقدہ روبوٹکس نمائش میں پچاس سے زائد کمسن ہونہار طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینتیس سے زائد روبوٹکس پروجیکٹس پیش کئے۔ نمائش میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم، اسمارٹ کار، فوڈ سرونگ، گیسٹ ویلکم، ہوم سیکیورٹی، آرٹیفشل انٹیلیجنس، اسمارٹ ویکیوم کلینر و دیگر روبوٹکس پروجیکٹس شامل تھے۔ طلباء نے نمائش کے شرکاء کو پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی اور عملی مظاہرہ بھی کیا۔ شرکاء و والدین نے نمائش کو قابل تعریف و منفرد قرار دیتے ہوئے امام حسینؑ انسٹیٹیوٹ کی کاوش کو سراہا۔ امام حسینؑ انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ نے بھی طلباء کی محنت اور صلاحیتوں کو سراہا۔ روبوٹکس نمائش کی میڈیا کوریج کیلئے آئے صحافی بھی طلباء کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ نمائش کے دوران ہینڈ رائٹنگ سمر کیمپ کی طالبات نے بھی اپنی شاندار تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ امام حسینؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام سال بھر کمپیوٹر پروگرامنگ کے ایڈوانس کورسز/لینگویجز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1151933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش