0
Tuesday 16 Jul 2024 21:39

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی روہڑی کے 500 سالہ تاریخی جلوس میں شرکت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کربلا روہڑی کے 500 سالہ تاریخی جلوس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ماتمی جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور تفصیلات لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو روہڑی میں محرم الحرام 1446ھ کے حوالے سے ڈی سی ایم بی دھاریجو نے بریفنگ دی۔ روہڑی میں 7 تا 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں میں بڑی تعداد میں عزادار شرکت کرتے ہیں۔ 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس دن ایک بجے سے برآمد ہوتا ہے۔ 10 محرم کو ماتمی جلوس حیدر شاہ حقانی امام بارگاہ سے دوپہر 2 بجے برآمد ہوتا ہے اور شام 4 بجے اسٹیشن روڈ روہڑی پر اختتام پزیر ہوتا ہے۔

ماتمی جلوسوں کی 24 گھنٹے نگرانی کے لئے 3 کنٹرول رومز قائم کئے ہیں۔ 1275 پولیس اہلکار، 121 رینجرز اور 49 آرمی کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ روہڑی کے تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ محکمہ صحت سندھ نے 7 طبی رلیف کیمپ، پی پی ایچ آئی کے 3 کیمپ، ریسکیو 1122 نے ایک طبی کیمپ روہڑی میں لگایا ہے۔ 4 ایمبولینسز اور 3 فائربرگیڈ کو ایمرجنسی کی صورت میں الرٹ رکھا ہوا ہے۔ سی ایم او کی طرف سے کربلا میدان میں شکایات اور فوری مدد کے لیے ایک کیمپ قائم کیا گیا۔ عزاداروں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور  راستوں میں 10 جنریٹرز، 50 پنکھے لگائے ہیں۔ پورے شہر میں 5 کلومیٹر کے علاقے کو مکمل روشن کیا گیا ہے۔ 2 واٹر بوزر اور 85 مین ہول، سڑک کے پیچ بھرے گئے۔

سوئی گیس کے پائپ لیکیج وغیرہ کے لیے طے کیے گئے ہیں۔ تمام جلوس کے راستے سے لٹکتی تار ہٹا دی گئی۔ ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سسیپکو کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صفائی ستھرائی کیلئے میونسپل کے 54 اور 18 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ جلوس کے دوران بروقت صفائی کو یقینی بنانے کے لیے 6 ٹیمیں روٹ پر تعینات کی گئیں۔ ریونیو حکام،سی ایم او، سالڈ ویسٹ، سوئی گیس، سیپکو، پی ٹی سی ایل، ریسکیو 1122، پی پی ایچ آئی،محکمہ صحت کا عملہ 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1148029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش