0
Tuesday 16 Jul 2024 00:03

تحریک لبیک کا فیض آباد میں جاری دھرنا اور اسکے اہداف کیا ہیں؟

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر عباس بلوچ

تحریکِ لبیک پاکستان کا اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فلسطین کے حق میں دھرنا جاری ہے۔ تحریکِ لبیک پاکستان نے لبیک یا اقصیٰ مارچ نکالتے ہوئے فیض آباد پہنچ کر اپنے تین مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد فلائی اوور پر دھرنا دے دیا۔ فیض آباد سے ٹریفک کے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔ سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد میں رہنے کا اعلان کیا ہے۔ لیاقت باغ راولپنڈی سے شروع ہونے والا اقصیٰ مارچ فیض آباد پہنچا تو علامہ سعد رضوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم ادھر ہی بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے دھرنے سے خصوصی وڈیو میں شرکاء سے دھرنے کے اہداف جانے ہیں، جو پیش خدمت ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1147870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش