QR CodeQR Code

تحریک لبیک کا فیض آباد میں جاری دھرنا اور اسکے اہداف کیا ہیں؟

16 Jul 2024 00:03

اسلام ٹائمز: ٹی ایل پی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ دھرنے کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہے، صہیونی جرائم کا پردہ فاش کرنا ہے، حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔


رپورٹ: نادر عباس بلوچ

تحریکِ لبیک پاکستان کا اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فلسطین کے حق میں دھرنا جاری ہے۔ تحریکِ لبیک پاکستان نے لبیک یا اقصیٰ مارچ نکالتے ہوئے فیض آباد پہنچ کر اپنے تین مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد فلائی اوور پر دھرنا دے دیا۔ فیض آباد سے ٹریفک کے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔ سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد میں رہنے کا اعلان کیا ہے۔ لیاقت باغ راولپنڈی سے شروع ہونے والا اقصیٰ مارچ فیض آباد پہنچا تو علامہ سعد رضوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم ادھر ہی بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے دھرنے سے خصوصی وڈیو میں شرکاء سے دھرنے کے اہداف جانے ہیں، جو پیش خدمت ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1147870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1147870/تحریک-لبیک-کا-فیض-ا-باد-میں-جاری-دھرنا-اور-اسکے-اہداف-کیا-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com