0
Monday 15 Jul 2024 21:11

علامہ علی حسنین حسینی سے محرم الحرام سے متعلق خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے گیریژن اسکول سے حاصل کی اور دین برحق اسلام کی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے ایران کے شہر قم المقدس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ انہوں نے اپنی بیچلرز کی ڈگری فلسفے میں حاصل کرنے کے بعد حصول علم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ماسٹر کی دو ڈگریاں اسلامک اسٹڈیز اور عربی گرامر میں حاصل کیں۔ اس دوران وہ محرم الحرام اور دیگر ایام عزاء کے موقع پر کوئٹہ آتے اور مجالس سے خطاب کرتے تھے۔ یوں وہ بارہ برسوں سے مجالس عزاء سے خطاب کرتے رہے ہیں۔ اسلامی فلسفے میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ کے مومنین کے اصرار پر وہ تبلیغ دین کیلئے اپنے آبائی شہر تشریف لائے اور یہی قیام پذیر ہوئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختلف کلاسز اور سیمینارز میں بھی مختلف مسائل پر گفتگو کی ہے۔ کوئٹہ میں وہ نہ صرف ایک فعال عالم دین ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی گزشتہ کئی سالوں سے اپنی ویڈیوز کے ذریعے دین کی تبلیغ اور معاشرے کی اصلاح میں مصروف عمل ہیں۔ علامہ علی حسنین حسینی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کربلاء در حقیقت ایک یونیورسٹی ہے جس میں ہر طبقہ فکر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے لئے درس موجود ہے۔ جو ہدف امام حسین علیہ السلام نے کربلاء میں بیان فرمایا وہ امر بالمعروف و النہی عن المنکر اور امت مسلمہ کی اصلاح ہے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ کربلاء ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اگر ہم اسکے ماننے والے ہیں تو ہمارے معاشرے میں پھیلنی والی برائیوں کو روکنا ہے۔ کربلاء کے ہر پیروکار کے لئے لازم ہے کہ وہ امت کی اصلاح کے لئے امر بالمعروف و النہی عن المنکر کو اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ "تقسیم اور حکومت کرو" ہمارے دشمنوں کا پرانا فارمولا ہے جسے آج بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اہل سنت اور اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، تاہم ہم پر ایسے حالات مسلط کئے گئے کہ جس سے دوریاں پیدا ہوئیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 1147816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش