0
Monday 15 Jul 2024 03:07

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا عباس ٹاؤن اور امام بارگاہ جعفر طیار ملیر کا دورہ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عباس ٹاؤن اور امام بارگاہ جعفر طیار ملیر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی، متعلقہ زون کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی و دیگر سینئر افسران بھی انکے ساتھ تھے۔ عباس ٹاؤن کے دورے کے دوران وزیر داخلہ سندھ نے پولیس حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے تمام جلوسوں، منعقدہ مجالس اور دیگر اجتماعات کی سیکیورٹی کو انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے۔ جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات سمیت دیگر تمام اجتماعات پر سیکیورٹی کو انتہائی سخت اور غیر معمولی بنایا جائے۔ سیکیورٹی امور میں مساجد/امام بارگاہوں کے منتظمین کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی رٹ کو قائم رکھنے اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے باہم روابط کو یقینی بنایا جائے۔

بعدازاں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے امام بارگاہ جعفر طیار ملیر کا دورہ کیا۔ امام بارگاہ منتظمیں سے بات چیت کے دوران سیکیورٹی کے مجموعی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں باہم مل کر محرم کے جلوسوں، مجالس اور دیگر اجتماعات کو محفوظ اور پرامن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک، بھائی چارگی، محبت اور اخوت کے فروغ کے لئے علما و ذاکرین اہنا کردار ادا کریں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ محرم کی 8، 9 اور عاشور والے دنوں میں پولیس سیکیورٹی کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنائے، جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے جملہ مقامات کو منتظمین کی مشاورت اور تجاویز کے تحت پرامن اور محفوظ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1147730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش