متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری و صدر عزاداری ونگ کراچی سید رضی حیدر رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن و عزاداری ونگ کے وفد نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کمشنر کراچی آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب صدر عزاداری ونگ کراچی علامہ سید عوسجہ عاشور رضوی، صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی مولانا ملک غلام عباس، صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، صدر عزاداری ونگ ضلع ملیر قیصر رضا جعفری، صدر عزاداری ونگ ضلع وسطی حسن کمیل رضوی، صدر عزاداری ونگ ضلع کورنگی سید دانش علی، صدر عزاداری ونگ ضلع شرقی سید حسن کاظمی، صدر عزاداری ونگ ضلع غربی سید ذوہیب کاظمی، صدر عزاداری ونگ ضلع کیماڑی سید حیدر زیدی، فرزان عباس، رضا یوسفی، اقبال حسن و دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے تمام اضلاع کے ذمہ داران نے کمشنر کراچی کو محرم الحرام سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں موجود بلدیاتی مسائل اور سکیورٹی ایشوز سے آگاہ کیا۔ کمشنر کراچی نے تمام مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور نوٹ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو یقین دلایا کہ ان تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔