متعلقہ فائیلیںامامیہ فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ملتان میں گرمی کی شدت اور پیاس کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے چوتھے مرحلے میں چوک کمہاراں والا پر ''سبیل بنام حسین'' علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر شہریوں کے لیے ٹھنڈے اور میٹھے شربت کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد پانی سے سیراب ہوئے، سبیل پر علمائے کرام، سیاسی، سماجی اور طلباء کی بڑی تعداد نے بطور والنٹیئرز اپنی خدمات انجام دیں، النور اسلامک سنٹر کے سربراہ علامہ وسیم عباس معصومی، سید عاصم رضا شاہ، منیر الحسینی، حسن عباس گھلو، جاوید عباس کچھیلا، مظفر مجاہد اور دیگر نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے ٹھنڈے پانی پلانے کے اس عمل کو سراہا، اُنہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور خاص طور پر ہیٹ ویوو کے دنوں میں پانی کا اہتمام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ ہر چوک اور چوراہے پر سبیل کا اہتمام کرتی، لیکن پھر بھی اپنی مدد آپ کے تحت نوجوانوں کا یہ عمل قابل ستائش ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial