سید فدا حسین رضوی کا شمار جموں و کشمیر کے معروف سیاسی و سماجی کارکنان میں ہوتا ہے۔ فدا حسین رضوی جموں و کشمیر میں مختلف سماجی تنظیموں میں فعال رہے ہیں۔ انجمن امامیہ صوبہ جموں کے جنرل سکریٹری اور اسٹیج سکریٹری سالہا سال تک رہے ہیں۔ انجمن حسینی بٹھنڈی سنٹرل جموں کے جنرل سکریٹری ہیں۔ سید فدا حسین رضوی شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے ترجمان اعلٰی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سید فدا حسین رضوی کیساتھ ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران ان کا کہنا تھا کہ ایران، یمن اور حزب اللہ مسئلہ فلسطین سے دست بردار ہرگز نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اکرم (ص) ہر دور میں مسلمانوں کے لئے ضروری رہی ہے، دور حاضر میں اس لئے بھی سیرت کو اپنانے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مسلمان مختلف فرقوں میں تقسیم ہوکر گوناگوں مشکلات کے شکار ہیں، فلسطین کے حوالے سے مسلم حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے، دنیا کے ایسے ممالک میں فلسطین کے حق میں احتجاج ہوئے جن سے کوئی توقع نہ تھی لیکن عالم اسلام کے بڑے بڑے ممالک میں ایک بیان تک سامنے نہیں آیا، عرب حکمرانوں کے لئے سب سے اہم انکی کرسی اور اقتدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن اور ایران مسلسل پابندوں کا شکار ہے لیکن فلسطین کی حمایت میں وہ پیش پیش ہے۔ انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور پر سب سے سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial