1
Monday 25 Dec 2023 23:13

کوئٹہ، فلسطین کی حمایت میں یکجہتی فلسطین مارچ کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی بربریت کی مذمت و غزہ میں جاری مظالم کے خلاف کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں یکجہتی فلسطین مارچ کیلئے ریلی نکالی گئی۔ جسکی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے کیں۔ یکجہتی فلسطین مارچ میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی شخصیات، قبائلی رہنماء، بزرگوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطین پر ہونے والے مظالم پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بچوں نے بھی فلسطین میں قتل ہونے والے کمسن اطفال سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پلے کارڈز اور فلسطین کے پرچم اٹھائے، جبکہ بعض بچوں نے سفید کپڑے پر سرخ رنگ لگا کر فلسطینی بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی نشاندہی کی۔

یکجہتی فلسطین مارچ کے شرکاء احتجاج کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں علمدار روڈ میں چوک شہداء کے مقام تک پہنچے۔ جہاں پر ریلی نے اجتماع کی شکل اختیار کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین حسینی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر اچکزئی اور ایم ڈبلیو ایم رہنماء سید عباس موسوی نے اجتماع سے خطاب کیا۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1104753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش