0
Sunday 24 Dec 2023 20:32

کوئٹہ، علامہ سید احمد اقبال رضوی کا آزادی فلسطین مارچ میں خطاب، مکمل ویڈیو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ میں آزادی فلسطین مارچ سے خطاب میں کہا کہ عالمی اداروں سمیت پوری دنیا نے اسرائیلی مظالم کے سامنے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اسلامی ممالک بھی فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہے ہیں لیکن اسرائیل کے تمام تر مظالم کے باوجود فلسطینی عوام سربلند ہیں، اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، جنگ بندی نہ کرنا اسرائیل کے لیے زہر قاتل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تمام تر محروم ہو مظلوم قومیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، آنے والے الیکشنز میں غیر جانبدار رہنے والے حق و صداقت کی کمزوری کا باعث بنیں گے۔ واضح طور پر عوام کے حقوق کا بہادری کے ساتھ تحفظ کرنے والے افراد کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تاکہ نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کا دفاع کیا جاسکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1104569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش