0
Tuesday 21 Nov 2023 15:39

پاکستانی کفن پوش بچوں کا تجدید عہد با امام زمانہؑ اور شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

کراچی میں حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام غزہ میں شہید ہونے والے پانچ ہزار سے زائد معصوم بچوں سمیت فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ نشتر پارک میں منعقد کئے گئے حامیان مظلومین فلسطین اجتماع میں ہزاروں بچوں و خواتین سمیت اہلیان کراچی نے بلاتفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی و گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر شرکت کی۔ اجتماع میں مختلف اسکولوں کے طلباء بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجتماع گاہ میں غزہ فلسطین میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بھی منظر کشی کی گئی تھی۔ ہزاروں بچوں سمیت اہلیان کراچی نے پانچ ہزار سے زائد غزہ کے معصوم شہید بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ حامیان مظلومین فلسطین اجتماع میں ہزاروں کفن پوش پاکستانی معصوم بچوں نے منفرد انداز میں ٹیبلو پیش کرتے ہوئے اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ عظیم الشان اجتماع میں شریک ہزاروں کفن پو بچوں نے فرزند زہراء (س) حجت خدا حضرت امام مہدی (عج) سے تجدید عہد بھی کیا۔ تجدید عہد کی مکمل ویڈیو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1097212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش