0
Tuesday 7 Nov 2023 21:39

آئی ایس او طالبات کی کراچی میں حمایت مظلومین فلسطین ریلی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین ریلی کا انعقاد فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب کیا گیا۔ حمایت مظلومین فلسطین ریلی میں بڑی تعداد میں طالبات سمیت خواتین و بچے شریک تھے۔ شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی پر مبنی پلے کارڈز و بینرز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء ریلی نے صہیونی اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بھی بلند کئے۔ حمایت مظلومین  فلسطین ریلی سے آئی ایس او طالبات کراچی کی نومنتخب صدر سحر زہرا، مذہبی اسکالر عالمہ نشاط زہرا، آئی ایس او طالبات کراچی کی سابق صدر نرجس زہرا و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امام مہدی (عج) سے کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1093699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش