0
Sunday 5 Nov 2023 17:48

کراچی میں قدس ہمارا ہے کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

آج فلسطین کی نہتی اور مظلوم قوم تاریخ کے جس دشوار امتحان سے گزر رہی ہے، اس میں دنیا میں بسنے والے اور غیرت دینی رکھنے والے دوسرے مسلمانوں کی آزمائش بھی ہو رہی ہے، فلسطینی مسلمان ہماری مدد اور حمایت کے منتظر ہیں۔ ان ہی مظلوم لیکن شجاع، غیرت مند اور شوق شہادت سے لبریز مسلمانوں کی حمایت کے لئے اہلیان رضویہ سوسائٹی کراچی کی جانب سے "قدس ہمارا ہے“ کے عنوان کے تحت ایک پروگرام ترتیب دیا گیا، جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، معروف عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے خطاب کیا۔ پروگرام میں اہلیان رضویہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض قنبر رضوی نے انجام دیئے۔ پروگرام میں شریک بچوں نے پاکستانی پرچم تھامے فلسطینی مزاحمتی فورسز کو سلامی بھی پیش کی۔ اس موقع پر شاہد علی شاہد نے ترانہ شہادت بھی پیش کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن نے تل ابیب کی دفاعی صلاحیتوں کی عدم افادیت اور ناکامی کو عیاں کر دیا ہے، ساتھ ہی ساتھ ابراہیمی معاہدے کے نام پر اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کی عرب ممالک کی کوششوں کو بھی اٹھا کر دور  پھینک دیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1093512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش