0
Sunday 5 Nov 2023 16:26

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت کراچی میں احتجاج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں اسرائیل کی دہشت گردی، مظلوم و نہتے فلسطینی بچوں، ماؤں، بہنوں پر بمباری کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ساتویں خواتین مارچ  کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ شریک ہوئی۔ شرکاء نے احتجاج کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ احتجاج سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر مسلم ممالک اسرائیل کو تیل دینا بند کردیں تو وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائے گا، امت مسلمہ بیدار ہے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطین پر سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جنگ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران آگے بڑھیں اور پیش قدمی کریں عوام ساتھ ہوں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر 8 نومبر کو غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے بچے اور بچیاں اور اسکول کے طلبہ و طالبات غزہ مارچ میں شریک ہوں گے جبکہ جے پی ایم سی میں 7 نومبر کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج کیا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1093506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش