متعلقہ فائیلیںمفتی اعجاز الحسن بانڈے قاسمی صاحب کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی دینی، علمی، اصلاحی و فلاحی ادارے ’التبیان‘ کے مدیر ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جامعہ سبیل الہدی کشمیر کے سربراہی بھی ہیں۔
اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی اعجاز الحسن بانڈے قاسمی سے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال، وادی کشمیر کی تشویشناک صورتحال، قرآن و اہلبیت سے وابستگی و تمسک اور وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران مفتی اعجاز الحسن بانڈے قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد سے ہی قرآن کریم کی توہین کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصری تقاضوں کے پیش نظر وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی پیروی فلاح و نجات کی ضامن ہے۔ مفتی اعجاز الحسن بانڈے قاسمی نے کہا کہ قرآن اور اہلبیت فراموش کردئے گئے تو امت کا زوال شروع ہوگیا۔ مفتی اعجاز الحسن بانڈے قاسمی نے کہا کہ امت کی پسپائی و زبوں حالی کی بنیادی وجہ قرآن کریم کی تفسیر بالرائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قرآن سے اپنے فرقوں کا دفاع تلاش کیا نہ کہ امت سازی کا فارمولہ۔ اس زمانے کے فتنے دلیل ہے کہ ہم یقییناً تعلیمات قرآن سے کوسوں دور ہیں لیکن افسوس کی آج تفرقے و انتشار اور فتنوں کو بھی قرآن سے جواز فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و اہلبیت (ع) کی پیروی فلاح و نجات کی ضامن ہے۔ کشمیر میں منشیات و خرافات کے پیچھے بیرون مداخلت و حکومتی اداروں کا ہاتھ ہے اور ہمارے زبانوں پر خوف و ہراس کے تالے لگائے ہوئے ہیں۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial