متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر کی موجودگی میں ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تقریب کی میزبانی کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ نے انجام دیے، سندھ کے قائم مقام آئی جی، صوبائی سیکریٹریز اور نگراں وزرا کے اہل خانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ نے نگراں کابینہ کے اراکین کو مبارک باد دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ اراکین کا انتخاب نگراں وزیر اعلی سندھ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلہ اور اطلاعات کے محکمے بریگیڈیر (ر)حارث نواز کے پاس ہوں گے، ایشور لعل محکمہ ایری گیشن، ورکس اینڈ سروسز اور ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔مبین جمانی کو بلدیات اور پبلک ہیلتھ، یونس ڈاگھا کو صنعت اور محنت کے محکمے دیے جائیں گے۔ڈاکٹر سعد نیاز صحت اور بہبود آبادی کے وزیر ہوں گے، ڈاکٹر رعنا حسین، ایجوکیشن، یونیورسٹی اینڈ تعلیمی بورڈ اور خدا بخش مری توانائی اور معدنیات کے وزیر ہوں گے۔قانون اور امور نوجوانان کے قلمدان عمر سومرو کو سونپے جائیں گے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial