0
Thursday 27 Jul 2023 19:08

سرینگر میں 8 محرم کا تاریخی جلوس عزاء برآمد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر میں آج بھارتی فورسز کے حصار میں آٹھویں محرم الحرام کا روایتی ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ بھارتی حکومت نے اس ماتمی جلوس پر گذشتہ تین دہائیوں سے پابندی عائد کر رکھی تھی لیکن کل اعلان کیا گیا تھا کہ دو گھنٹے کے لئے اسے نکالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سرینگر کے بیشتر علاقوں میں دن بھر انٹرنیٹ کی رفتار کو محدود کردیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ان روایتی مرکزی جلوسوں پر 1990ء سے پابندی عائد تھی، تاہم ہر سال عزادار بھارتی پابندی کی پرواہ کئے بغیر جلوس نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج عزاداروں نے جہاں راحت کی سانس لی وہیں یہ بھی کہا کہ جس جلوس عزاء میں یزید زمن کے خلاف آواز بلند نہ کرنے دی جائے وہ صرف ایک رسم کی ادائیگی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے اس جلوس میں بھی اگر کوئی حسینی شعار، حسینی افکار حسینی انقلاب کی بات کرتا ہے تو اسے عتاب کا شکار بنایا جاتا ہے، جس کی دھمکی ایک دن قبل ہی انتطامی کارندوں نے دی تھی۔ عزاداروں کے مسلسل مطالبے و جدوجہد کے بعد آج 34 برسوں بعد جلوس کو محدود کرکے نکالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1072115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش