0
Thursday 20 Jul 2023 19:06

امریکی قونصل جنرل کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے امریکی قونصل جنرل Nicole Theriot نے ملاقات کی۔ علی ہاؤس کراچی میں ملاقات کے موقع پر قونصل جنرل اور وزیر بلدیات کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید ناصر حسین شاہ اور امریکی قونصل جنرل کی دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے سید اکبر ناصر شاہ، جسٹس آف پیس پیر امان، پولیٹکل افسر Ron Rhinehart اور پولیٹکل اسپشلسٹ صالح شاہ موجود تھے۔ وزیر بلدیات نے امریکی قونصل جنرل کو صوبہ سندھ کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کا بتایا۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں صوبہ سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے، کراچی میں 400 سے زائد چھوٹی بڑی سڑکوں کا کام جاری ہے، گزشتہ برسات میں کراچی کے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بحال کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسیوں کے باعث مختلف ممالک سے تجارت کو فروغ ملا، پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے پے درپے بیرون ممالک دوروں کے باعث دوست ممالک درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل Nicle Theriot نے ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات و حکومت سندھ کے اپنی عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے اس موقع پر سندھ کے ثقافتی و روایتی شال امریکی قونصل جنرل کو پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1070851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش