پاکستان، معیشت کیخلاف IMF و عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشیں، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںپروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت پاکستان کی معروف ماہر معاشیات اور تجزیہ کار ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کی ڈین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں، رواں سال انکی کتاب “Alternative to the IMF And Other Out of the Box Solutions” کو بہت پزیرائی ملی۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی معاشی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاکستان اور اسکی معیشت کیخلاف عالمی مالیاتی ادارے (IMF) اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں و طریقہ واردات سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial