پاکستان، معیشت کیخلاف IMF و عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشیں، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو
19 Jul 2023 22:52
کیا پاکستان کی حکومتیں اور ملکی پالیسیاں بیرون ملک بنائی جاتی ہیں؟ حکومتیں اور پالیسیاں پاکستان کے مفاد کیلئے ہوتی ہیں یا غیر ملکی بڑی طاقتوں کے مفاد میں؟ کیا حکمرانوں کو اقتدار میں بٹھانے سے پہلے بیرونی قوتیں ان سے اپنی شرائط منوا لیتی ہیں؟ کیا پاکستان کے اسٹریٹجک راستے و قدرتی وسائل مفت یا انتہائی ارزاں قیمت پر بیرونی قوتوں کو دے دیئے جاتے ہیں؟ کیا پاکستان کو آزادی حاصل کئے پچھتر سال بعد بھی نوآبادیاتی کالونی بنایا ہوا ہے؟ ایران پابندیوں کے باوجود آزاد و خودمختار اور ترقی کے راستے پر گامزن، لیکن پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار کیوں؟ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے عالمی مالیاتی ادارے ترقی پزیر ممالک کو اپنے جال میں کیسے پھنساتے ہیں؟ کیا پاکستان ماضی میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتا تھا لیکن اسے لے جایا گیا؟ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس کیوں لے جایا جاتا ہے؟ عالمی طاقتیں بھارت کو چین اور پاکستان کے خلاف خطے کی بڑی قوت کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ کیا پاکستان کے خلاف اسکے اپنے حکمرانوں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا گٹھ جوڑ ہے؟ پاکستان کو درپیش زراعت، صنعت، ادائیگیوں کا توازن، مالیات، قدرتی وسائل، سیاسی، معاشی، تعلیم، گورننس، نجکاری و دیگر مسائل کا واحد حل کیا ہے؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت پاکستان کی معروف ماہر معاشیات اور تجزیہ کار ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کی ڈین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں، رواں سال انکی کتاب “Alternative to the IMF And Other Out of the Box Solutions” کو بہت پزیرائی ملی۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی معاشی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاکستان اور اسکی معیشت کیخلاف عالمی مالیاتی ادارے (IMF) اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں و طریقہ واردات سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1070376