Tuesday 18 Jul 2023 14:23
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ائیرپورٹ پر معروف عالم دین علامہ عقیل الغروی کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے انہیں کراچی آمد پر خوش آمدید کہا۔ علامہ عقیل الغروی 7 سال بعد ایامِ عزا کی مجالس میں شرکت کے لئے لندن سے پاکستان آئے ہیں۔ وہ کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد کی مختلف امام بارگاہوں میں محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کریں گے۔ علامہ عقیل الغروی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ ایس ایم نقی سمیت دیگر شیعہ رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1070366
منتخب
20 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
19 Jan 2025
19 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025