Tuesday 18 Jul 2023 20:18
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی کی نمائش چورنگی پر احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ عقیل موسیٰ، آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی اورلاپتہ افراد کے خانوادہ سمیت کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ریاستی ادارے مسلسل لاقانونیت اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، گزشتہ کئی سالوں سے بے گناہ شیعہ جوان لاپتہ ہیں اور اب دوبارہ چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، محب وطن ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ اب بات یہاں تک نہیں رہی کہ ہمارے لاپتہ افراد واپس نہیں دیئے جا رہے، بلکہ مختلف ذرائع کے ذریعے ہمیں خبر دی جا رہی ہے کہ آپ کے لاپتا جوان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ مقررین نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان، اور آرمی چیف سے گزارش ہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی داد رسی کریں، صدر پاکستان عارف علوی نے وعدہ کیا تھا کہ مسننگ پرسنز کا مسئلہ حل ہوگا، اگر صدر پاکستان، آرمی چیف اور چیف جسٹس کے بچوں کو ریاستی ادارے اغواء کریں تو آپ کے گھر والوں پر کیا گزرے گی۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرکے ملکی شاہراہوں کو بند کر دیں، اگر لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا گیا، تو ہم اپنی آواز ہر سطح پر بلند کریں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

خبر کا کوڈ : 1070183
منتخب
20 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
19 Jan 2025
19 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025