متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں امام بارگاہ مصطفوی سیکٹر 11B نارتھ کراچی میں نارتھ کراچی اور نیو کراچی ٹاؤن کے تمام امام بارگاہوں کے منتظمین کا ایک اہم اجلاس رکھا گیا جس میں ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینیر سید مصطفی کمال نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیو و نارتھ کراچی کے مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین، انجمنوں کے منتظمین نے ایم این اے فنڈز کے ترقیاتی منصوبوں میں امام بارگاہوں کے ترقیاتی کاموں کو شامل کرنے اور امام بارگاہوں کے اطراف/اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر سید مصطفی کمال نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازاں ایم این اے/ایم پی اے کے ترقیاتی فنڈز کے منصوبوں کے لئے ایم پی اے وسیم قریشی کی سربراہی میں نارتھ و نیو کراچی امام بارگاہوں کے منتظمین کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ بعد از اجلاس سینیئر ڈپٹی کنوینیر سید مصطفی کمال، ایم پی اے وسیم قریشی، ایم کیو ایم ذمہ داران نے امام بارگاہوں منتظمین کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کی۔