0
Friday 14 Jul 2023 17:10

کوئٹہ، عید مباہلہ پر انیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

اجتماعی شادیاں کمیٹی کوئٹہ کی جانب سے عید غدیر اور عید مباہلہ کے موقع پر کوئٹہ میں انیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ 19ویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کے مقامی شادی ہال میں ہوا۔ جس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 18 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں۔ تقریب میں دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں، کوئٹہ کے علماء، عمائدین، قبائلی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی رہنماء ایڈوکیٹ عنایت اللہ کاسی بطور صدر محفل اور حاجی عبیداللہ کاسی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ امام جمعہ کوئٹہ اور اجتماعی شادیاں کمیٹی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر اراکین نے میزبانی کی۔ دونوں مہمانوں نے اپنے خطاب میں تمام جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب سے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تمام جوڑوں کی بہترین ازدواجی زندگی اور نیک اولاد کی دعا کی۔ انہوں نے معاشرے میں اسراف سے پیدا ہونے والے فسادات کی طرف اشارہ کیا اور اجتماعی شادیوں جیسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے طعام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1069514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش