2
Tuesday 11 Jul 2023 14:24

جمعیت انوار الاسلام کشمیر کے سربراہ مولانا شیخ غلام محمد کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا شیخ غلام محمد صاحب کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی دینی و فلاحی تنظیم جمعیت انوار الاسلام کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا شیخ غلام محمد سے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال، سویڈن میں قرآن کریم کی توہین، وادی کشمیر کی تشویشناک صورتحال، ایران و سعودی عرب مفاہمت و اتحاد اور وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران مولانا شیخ غلام محمد نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد سے ہی قرآن کریم کی توہین کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نفرت و جنگ و جدل کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے کشمیر میں دینی تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں پر مسلسل قدغن عائد کی جارہی ہیں۔ مولانا شیخ غلام محمد نے کشمیر میں جمہوریت کی پائمالی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب و ایران کے درمیان قائم ہونے والا اتحاد قابل ستائش ہے لیکن سعودی عرب کا دشمنان دین کی باتوں کی طرف توجہ نہ دیکر ایران سے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیئے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1068786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش