0
Thursday 29 Jun 2023 17:51

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سماجی و مذہبی رہنماء سلیم جاوید کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںجناب سلیم جاوید کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ قرآن سنٹر کشمیر کے روح رواں ہیں اور وحدت اسلامی کے حوالے سے سالہا سال سے فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سلیم جاوید سے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ نے جب بھی باہمی رسہ کشی کو تھام لیا، تب تب آخر پر اس کے حصے میں تباہی ہی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سے دوری کے نتیجے میں مسلم امت آپس میں دست و گریباں ہوگئی اور ناکامی انکا مقدر بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری ہے۔ انہوں نے مساجد میں بھارتی فورسز کیجانب سے مداخلت اور "جے شری رام" کے نعرے دینے پر مسلمانوں کو مجبور کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیری عوام کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھ رہی ہے، سیاسی قائدین جیلوں میں قید ہیں اور صحافت پر بھی پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ منبر و محراب کو مسلمانوں کے اتحاد و انسجام کیلئے استعمال ہونا چاہیئے، نہ کہ تفرقہ و انتشار و تضاد کیلئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک خاص پروپیگنڈا کے تحت بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کھلی دہشتگردی کا بازار گرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قائدین کی مسلسل قید و بند قابل مذمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1066584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش